5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیا کا پہلا 3Dاسمارٹ فون
جنگ نیوز -
میڈرڈ…اسپین کے شہر بارسلونا میں14فروری سے منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں مشہور الیکٹرونکس برانڈ LGدنیا کا سب سے پہلا 3Dاسمارٹ فون نمائش کے لیے پیش کرے گا۔LG Optimus 3Dنامی اس اسمارٹ فون میں دو لینس والا کیمرا موجود ہے جس کی مدد سے 3Dریکارڈنگ اورایک فری LCDپینل کی مدد سے بناء گلاسز کے3Dمیں وڈیوز دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔