تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ کو رہا نہ کیا تو پاکستان کی امداد روک سکتے ہیں ، امریکی ارکان کانگریس

جنگ نیوز -
واشنگٹن . .. . ... .. امریکا کے ارکان کانگریس نے دھمکی دی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا تو پاکستان کی امداد روکی جاسکتی ہے ۔ ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمینBuck McKeon نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ کانگریس بجٹ پر کام کررہی ہے ۔ اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کی امداد خطرے میں پڑسکتی ہے تو بک مک کیون کا کہنا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے ۔ ایوان نمائندگان کے ایک اور رکن جان کلائن کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی عدم رہائی کی صورت میں پاکستان کی امداد روکنے کے لئے بھرپور حمایت حاصل ہوگی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.