5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور اور کوئٹہ کے درمیان قومی ایئرلائن کی متعدد پروازیں منسوخ
جنگ نیوز -
کوئٹہ … لاہورسے کوئٹہ آنے والی اورکوئٹہ سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 323 جسے 11بجکر 25منٹ پر کوئٹہ آنا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سے پرواز نہ آنے کے باعث دوپہر12بجے کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 322بھی منسوخ کردی گئی، پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ پروازین آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہیں۔