5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کارکنوں پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے، پی آئی اے ایکشن کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے ذریعے پی آئی اے ملازمین خصوصا خواتین پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔۔ترجمان پی آئی اے ملازمین ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے مذاکرات کی اپیل کررہے تھے تاہم میٹنگ دو دفعہ ایم ڈی پی آئی اے نے خود کینسل کی تھی۔ترجمان کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے غلط بیانی سے حکومت اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ایم ڈی پی آئی اے میڈیا کے سامنے ترکش ایرلائن سے معاہدے کے اوپر جس وقت چاہیں مناظرہ کرلیں۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ترکش معاہدہ اگر مکمل نہیں تو وزارت دفاع ایم ڈی پی آئی اے سے اسکا اعلان کرنے پر استفسار کرے اوررینجرز سے ڈرانے کے بجائے وزارت دفاع کے عہدیدار قومی ادارہ بچانے میں ملازمین کا ساتھ دیں۔