14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:44
کراچی: سی ٹی ڈی کا جعلی افسر زخمی حالت میں گرفتار
جیو نیوز - کراچی......کراچی اسٹیڈیم روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس افسر ظاہر کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔جبکہ گزری میں پولیس آپریشن کے دوران 15مشکوک افرادکو حراست میںلے لیا،7 کو پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیا گیا۔
اسٹیڈیم روڈ پر پولیس نے لوگوں سے لوٹ مار میں مصروف جعلی پولیس افسر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ذاکر حسین خود کو جعلی سی ٹی ڈی آفیسر ظاہر کرکے لوٹ ماررہا تھا۔ ملزم ذاکر حسین کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا گیا ہے۔
ادھرکراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن میں سے 7 کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ۔ گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تھی۔