تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

وزیراعلیٰ پنجاب کی مظفرگڑھ میں خودسوزی کرنیوالی سونیا کے گھر آمد

جیو نیوز - مظفر گڑھ....... پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف مظفرگڑھ میں خودسوزی کرنے والی خاتون سونیا کے گھر پہنچ گئے،انہوں نے ڈی ایس پی کو فوری معطل کرنےاورمفرور ایس ایچ او سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےمظفرگڑھ کی بستی دین پورہ میں سونیا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،انہوں نےسونیا کے والدین سےافسوس کا اظہار کیااور ڈی پی او کی سرزنش کرتے ہوئےکہاکہ تھانے میں شنوائی نہ ہونا ڈی پی او کی ناقص کارکردگی ہے۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ وہ ہر قیمت پرمظلوم خاندان کو انصاف دلائیں گے،انہیں واقعے کے ذمے دار تمام ملزمان کی فوری گرفتاری چاہیے۔ انہوں نے استفسارکیاکہ کیا پولیس کی ذمےداری نہیں تھی کہ وہ شکایت پر فوری کارروائی کرتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.