تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

سندھ میں حلقہ بندی، تبدیلی کی تجاویز پر عمل سے روک دیا گیا

جیو نیوز - کراچی........ سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کی تجاویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے درخواست سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے دائر کی ہے جس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی تجاویز حکومت سندھ کو بھیجی تھیں ۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے بلدیاتی انتخابات متاثرہوں گے۔عدالت نے تجاویز پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.