15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:44
بھارت میں بلوچستان کی مہم چلانے والا شخص افغان ہے،دفتر خارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد.......ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بھارت کے ریاستی عناصر پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں میں عدم استحکام میں ملوث ہیں، بھارت میں بلوچستان کی آزادی کی مہم چلانے والا شخص افغانستان کا شہری ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نےکہاکہ بھارت اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے واقعات کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ پاردلی نام شخص افغان باشندہ ہے جو بھارت میں پاکستان مخالف مہم چلا رہاہے، افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ معاملہ بھارت سے اٹھائے گی۔
ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعظم نواز شریف 20 سے 23 اکتوبر تک امریکا کادورہ کریں گے۔ وہ صدر اوباما کو پاکستان کی اقتصادی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورت حال پر آگاہ کریں گے۔