تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:15

نوابزادہ لیاقت علی خان کا 64 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے

جیو نیوز - کراچی........شہیدِ ملت ، نوابزادہ لیاقت علی خان کا شمار قوم کے اُن عظیم رہ نماوں اور محسنوں میں ہوتا ہے جنھوں نے قیامِ پاکستان کیلیے اپنا سب کچھ قربان کردیا آج اُن کا 64 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔

نوابزادہ لیاقت علی خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد مسلم رہنماوں کی ان نمائندہ شخصیات میں شامل ہیں جو برطانوی راج کے خاتمے اور مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ مشرقی پنجاب کے زمیندار گھرانے میں آنکھ کھولنے والے لیاقت علی نے علی گڑھ سے 1919 میں گریجویشن مکمل کی اور 1921 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1923 میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد 1926 سے 1940 تک یوپی کی مرکزی مجلس قانون ساز کے رکن رہے۔

قائد اعظم اپنی بے پناہ سیاسی مصروفیات کے باعث اسمبلی کی کارروائیوں میں موثّر حصہ لینے سے قاصر تھے۔ اس طرح اسمبلی میں مسلمانوں کے مفادات کے تحفّظ کا تمام بوجھ لیاقت علی خان کے کاندھوں پر آپڑا۔ قائداعظم کی وفات کے بعد لیاقت علی خان نے قیادت کے خلا کو پُر کرنے کی کوشش کی،انکی اور قائد اعظم کی دوستی تصویروں میں آج بھی نمایاں ہے ۔

سولہ اکتوبر انیس سو اکیاون کو لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کر دیا گیا۔انکی قبر کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.