16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47
خیبر ایجنسی اور سندھ میں حادثات ،4 افراد جاں بحق،7 زخمی
جیو نیوز - کراچی.......خیبر ایجنسی اور سندھ میں دو مختلف حادثات میں4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
خیبر ایجنسی طور خم بازار کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر ضلع کشمور میں انڈس ہائی وے پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکر ا گئیں ۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔