16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:3
کسان پیکیج سے پورے ملک کے کسانوں کو فائدہ ہوگا، نوازشریف
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسان پیکیج کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیکیج سے پورے ملک کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کسان پیکیج کی بحالی کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم کاکہنا ہےکہ 341ارب روپے کے کسان پیکیج سے پورے ملک کے کسان مستفید ہوں گے، چھوٹے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
کسان اس پیکیج کے تحت آسان شرائط اور سبسڈائز قرض لے سکیں گے، پیکیج سے زمین کا انڈیکس یونٹ کا ریٹ 2000روپے سے بڑھ کر 4000روپے ہوجائے گا۔