تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

سرگودھا میں قتل کےمجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی

جیو نیوز - سرگودھا ........ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کےمجرم کی پھانسی مقتول کےورثا سے راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق 26 اکتوبر 2002 کو سرگودھا کے علاقہ بلا ک 8 میں دیوار کے تنا ز ع پر اللہ دتہ نا می شخص نے حبیب احمد کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ سیشن عدالت نے مجر م کو پھا نسی کی سز ا کا حکم دیا اور پھا نسی کے لئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقر ر کی گئی۔

تاہم مقتول کے ورثا اور مجرم اللہ دتہ کے اہل خانہ کے درمیان راضی نامہ ہونے پر مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.