17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان طورخم بارڈرپرکارروائی،18افرادگرفتار
جیو نیوز - پشاور........سیکیورٹی فورسزنےپاک افغان طورخم بارڈرپرکارروائی کرتےہوئے18افرادکودہشت گردی کےالزام میں گرفتارکرلیا۔ گرفتار افراد سے کروڑوں روپے کی کرنسی اور سونا چاندی بھی برآمد کی گئی ۔
خیبررائفلزفرنٹیئرکورنےنیشنل ایکشن پلان کےتحت پاک افغان طورخم بارڈرکےقریب کارروائی کرکے18افرادکودہشت گردی کےالزام میں گرفتارکرلیا۔ان افرادسےساڑھےچھ کروڑروپےکی کرنسی اورسوناوچاندی برآمد کی گئی ۔ جس میں ڈالر،ریال،درہم اورپاکستانی کرنسی اورتین کلو گرام سونا اورچاندی شامل ہے۔
گرفتارشدگان پردہشت گردوں کوسہولت فراہم کرنے کاالزام ہےاوران کاتعلق خیبرایجنسی کےمختلف علاقوں سےبتایاجاتاہے۔