تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37

ہنگو اور ڈیرا اسماعیل خان میں کارروائیاں، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

جیو نیوز - ہنگو ........ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔ جبکہ ڈیرا اسماعیل خان میں بھی کارروائی کرکے اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق تحصیل ٹل کے علاقے ڈول رغا میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا۔ چھاپے کے دوران درجنوں انٹی ایئر کرافٹ گنیں ،درجنوں لانچر، متعدد مارٹر گولے ،مشین گنیں اور ہزاروں کارتوس بر آمد کرلیے گئے۔

دوسری جانب سینٹرل اورکزئی ایجنسی کے علاقے مناتو میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانے سے 30کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈیرا اسماعیل خان میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے 4 دستی بم،90 ڈیٹونیٹر اور دو کلاشنکوف بر آمد کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.