تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:17

احتساب کمیشن:اے این پی کی ستارہ ایاز کے وارنٹ جاری

جیو نیوز - پشاور......خیبرپختونخواکے احتساب کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی سابق وزیر سماجی بہبود سینیٹرستارہ ایازکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔

اعلامیے کے مطابق ستارہ ایاز نے اپنی وزارت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزمہ کو گرفتار کرکے احتساب کمیشن عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

دوسری جانب سینیٹرستارہ ایازنےجیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس کمیشن کی اپنی قانونی حیثیت نہ ہو،وہ کیسے میرااحتساب کرسکتاہے؟ ستارہ ایازکاکہناتھاکہ احتساب کمیشن کے سربراہ نے انہیں ہر صورت گرفتارکرنےکی دھمکی دے رکھی ہےاوراب انھیں ہراساں کیاجارہے۔ وہ اوران کی پارٹی مل کر یہ جنگ لڑیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بغیر ثبوت کے انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.