18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:20
مسلم لیگی رہنمائوں کو وزیراعظم کی ڈانٹ کام کر گئی
جیو نیوز - لاہور.......مسلم لیگی رہنماؤں کو وزیراعظم نواز شریف کی ڈانٹ کام کر گئی، مسلم لیگی رہنما چودھری شیر علی نے رانا ثناء اللہ سے اختلافات کے معاملے پر آج میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جسے شکایت ہے پارٹی قیادت سے بات کرے ، پارٹی کو کمزور اور مخالفین کو مضبوط کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔