19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:48
لاہور ہائی کورٹ:ا ثاثہ کیس میںاٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب
جیو نیوز - لاہور........لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف اور آصف زرداری سمیت سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کےلیے طلب کر لیا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے درخواست کی سماعت کی ،درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیاستدانوں کیچار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم پاکستان واپس لاکر قومی خزانے میں منتقل کی جائے ۔
فاضل جج نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔