تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

اردو یونیورسٹی :جعلی ڈگریاں اور نتائج میں تبدیلی کا اسکینڈل سامنے آگیا

جیو نیوز - کراچی ......وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے جعلی ڈگریاں اور امتحانات کے نتائج تبدیل کرنے اسکینڈل سامنے آگیا ہے، اسکینڈل کا انکشاف جامعہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیا ہے، جس کے بعد معاملہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی جامعہ اردو کراچی میں جعلی ڈگریوں اور امتحانی نتائج تبدیل کرنے کی کرپشن سامنے آئی ، تو انتظامیہ نےتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

اس کمیٹی نے اپنی مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ جامعہ کی سابق انتظامیہ کی سرپرستی میں امیدواروں کے نتائج تبدیل کرکے انہیں غیر قانونی طور پر ڈگریاں جاری کی گئیں جبکہ بی اے اور بی کام کے امتحانات میں امیدواروں کی شرکت کے بغیر ہی انہیں کامیاب قرار دے کر ڈگریاں جاری کی گئی ہیں ۔

ان انکشافات کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شعبہ امتحانات کا تمام ریکارڈ سیل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.