محبت

بارشوں کے موسم میں

بارشوں کے موسم میں

تمہیں یاد کرنے کی عادت پرانی ہے

اب کی بار سوچا ہے

پرانی عادتیں بدل ڈالیں

لیکن پھر خیال آیا

عادتیں بدلنے سے

بارشیں تو نہیں رکتی … . .

Posted on Jul 11, 2011

کچھ آنکھیں ایسی ہوتی ہیں

کچھ آنکھیں ایسی ہوتی ہیں
جو اپنی اپنی لگتی ہیں
بھیڑ میں نظر آجائیں تو
دنیا رک سی جاتی ہے
وفا کے سب جواب اک پل میں سمجھاتیں ہیں …
جذبے کتنے سچے ہیں ؟
خواب کتنے اچھے ہیں ؟
محبت کتنی پاک ہے ؟

Posted on Jul 11, 2011

میرا لفظ لفظ دعا دعا

میرا لفظ لفظ دعا دعا

میرے آنسوؤں سے دھلا ہوا

تجھے زندگی کی وہ سحر ملے

تجھے درد و غم نا کبھی چھو سکے

جان میں سماں لوں تجھ کو

تو جو روٹھے کبھی مجھ سے میرے دل کے مالک

ساری دنیا سے خفا ہو کر منا لوں تجھ کو .

Posted on Jun 24, 2011

وہ زندگی ہی کیا جس میں محبت نہیں

وہ زندگی ہی کیا جس میں محبت نہیں
وہ محبت ہی کیا جس میں یادیں نہیں
وہ یادیں ہی کیا جس میں تم نہیں
اور وہ تم ہی کیا جس کے ساتھ ہم نہیں

Posted on Jun 24, 2011

خدا ہر بری نظر سے بچائے آپکو


خدا ہر بری نظر سے بچائے آپکو

چاند ستاروں سے سجائے آپکو

غم کیا ہوتا ہے آپ بھول ہی جائے

خدا زندگی میں اتنا ہنسائے آپکو

Posted on Jun 24, 2011

پیار کے پھول کبھی مرجھایا نہیں کرتے

پیار کے پھول کبھی مرجھایا نہیں کرتے
ہنستے چہروں کو رلایا نہیں کرتے
جن کی سانس چلتی ہو آپکے دیدار سے
اُنہیں خفا ہوکر ستایا نہیں کرتے .

Posted on Jun 24, 2011

ہم سے دور جاؤگے کیسے

ہم سے دور جاؤگے کیسے
دل سے ہم کو بھلاؤگے کیسے
ہم تو وہ خوشبو ہیں جو آپکی سانسوں میں بستے ہیں
خود کی سانسوں کو روک پاؤگے کیسے .

Posted on Jun 24, 2011

کاش خوشیوں کی دکان ہوتی

کاش خوشیوں کی دکان ہوتی
ہم کو اسکی پہچان ہوتی
خرید لیتے ساری خوشیاں آپ کے لیے
چاھے اسکی قیمت ہماری جان ہوتی .

Posted on Jun 24, 2011

ہر خوشی سے خوبصورت تیری شام کر دوں

ہر خوشی سے خوبصورت تیری شام کر دوں

اپنا پیار اور دوستی تیرے نام کر دوں

مل جائے اگر دوبارہ یہ زندگی

ہر بار میں یہ زندگی تیرے نام کر دوں .






Posted on Jun 24, 2011

خوشی آپ کے لیے

خوشی آپ کے لیے
غم میرے لیے
زندگی آپ کے لیے
موت میرے لیے
مسکرانا آپ کے لیے
آنسو میرے لیے
سب کچھ آپ کے لیے
لیکن آپ
صرف میرے لیے !






Posted on Jun 24, 2011