تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:28

پریانکا نے ٹویٹر پرٹنڈولکر اور امیتابھ کو مات دیدی

جنگ نیوز -

ممبئی …جنگ نیوز…بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبولیت میں کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور اداکار امیتابھ بچن کو پچھاڑ دیا ہے۔ انتیس سالہ خوبرو اداکارہ کے ٹویٹر پر پرستاروں کی تعداد اس وقت 14 لاکھ 50 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جو ٹویٹر پر ایک ریکارڈ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ماسٹر بلاسٹر سچن ہیں جن کی مداحوں کی تعداد 14لاکھ 14ہزار ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر اداکار ایتابھ بچن کا ہے جن کے پرستاروں کی تعداد 12لاکھ 58 ہزار ہے۔ پریانکا نے اس کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.