1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:28
بالی وڈ کی منی کی فٹنس کا راز کھل گیا
جنگ نیوز - برطانوی ٹی وی شو میں زندگی کی کہانی سنائیں گے،بالی وڈ کی منی ملائیکا اروڑا کی فٹنس کا راز ڈائیٹنگ یا ایکسرسائز نہیں،بلکہ بیلے ڈانس ہے،لوگوں کی اکثریت اسمارٹ ملائیکا اروڑا کو دیکھ سوچتی ہوگی کہ بالی وڈ کی منی بہت زیادہ ایکسرسائز کرکے خود کو فٹ رکھتی ہوں گی،لیکن ایسا بالکل نہیں ہے،ملائیکا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے بیلے ڈانس کی کلاسیں لیتی ہیں،ان کا یہ بھی کہناہے کہ وہ ڈائیٹ بھی نہیں کرتیں اور جو دل کرتا ہے کھاتی ہیں،مگر روزانہ بیلے ڈانس کی کلاس لازمی لیتی ہیں جس سے ان کی فٹنس برقرار رہتی ہے۔