1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:43
سلمان خان ایک بار پھر درد کا شکار
جنگ نیوز - امریکا میں کامیاب سرجری کرانے کے بعدبالی وڈ کے دبنگ ہیرو ایک بار پھر درد میں مبتلا ہوگئے ہیں،جس کی وجہ سے انہیں شوٹنگز میں مسائل پیش آرہے ہیں،انتیس اگست کو امریکا میں اعصاب اور جبڑے کا کامیاب آپریشن کرانے کے بعدسلمان خان نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے برعکس آرام نہیں کیا،اور شوٹنگ کے لئے جرمنی پہنچ گئے،وطن واپسی پر انہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ سرجری کے بعد اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں،انہیں جرمنی میں فلم ایک تھا ٹائیگر کی شوٹنگ کے دوران درد کی شکایت رہی،ان کا کہنا ہے کہ دسمبر تک وہ ایک پھر آپریشن کرائیں گے۔