10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:11
گلیمر اور اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریکھا آج 57 برس کی ہوگئیں
جنگ نیوز - بالی وڈ میں گلیمر اور اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریکھا آج ستاون برس کی ہوگئیں،دس اکتوبر انیس سو چون کو مدراس میں پیدا ہونے والی ریکھا کا اصل نام بھانو ریکھا ہے، فلموں کی ابتدا تیلگو سینما سے کی،جس کے بعد ہندی سینما میں پہلی فلم”ساون بھادوں کی“ ساوٴتھ کا یہ پری پیکر انیس سو چھہتر میں پہلی بار امیتابھ کے ساتھ فلم”دو انجانے میں آئی“اور اسی سال ان کے ساتھ ہٹ مووی”مقدر کا سکندر “کی یوں تو ریکھا نے بالی وڈ کے سارے اسٹارز کے ساتھ ہی کام کیا ہے،لیکن ان کی کیمسٹری امیتابھ کے ساتھ خوب ملتی تھی،جیہ بہادری سے شادی کے بعد امیتابھ کے ساتھ ان کا عشق توداستان بن کر رہ گیا، انیس سو بیاسی میں امراوٴ جان ادا میں ان کی اداوٴں سے بہت سے لوگ گھائل ہوگئے،سیدھی مانگ،کھلے بال ،ساڑھی ،ریکھا کی پہچان ہے،جو چالیس سال سے گلمیر ، اور اداکاری کے میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم رکھے ہوئے ہیں۔