10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37
صرف ایک فلم کر کے رنویر سنگھ، عامر خان کی جگہ لینے میں کامیا ب
جنگ نیوز - بینڈ با جا بارات میں اپنی بے سا ختہ ادا کا ری سے سب کو متا ثر کرنے والے رنویر سنگھ صرف ایک فلم کے بعد ہی مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی جگہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ Dev D ،Black Friday او ر No Smoking جیسی منفر د فلمیں بنا نے والے فلم ساز انوراگ کشپ رنویرسنگھ کی ادکا ری سے اتنے متا ثر ہو گئے ہیں کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم میں عامر خان کی جگہ رنویر کو لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انو راگ اپنی فلم Black Velvet کے لیے طویل عرصے سے عامر خان کا انتظار کررہے تھے جو وقت نہ ہونے کے سبب انہیں کوئی جواب نہیں دے رہے تھے، تاہم رنبیر کو دیکھ کر انو راگ کو لگا کہ انہیں عا مر کا متبادل مل گیاہے اور بالا آخر انہوں نے عامر کا انتظار چھوڑ کر Black Velvet میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کر لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رنویر خود کو عامر کا ہم پلّہ ثابت کر پاتے ہیں یا نہیں ۔