16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:58
شاہ رخ خان کی فلم ”ڈان ٹو“ کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”ڈان ٹو“ کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ فلم میں شامل شاہ رخ خان کے مخصوص ڈائیلاگ ہفتہ وار ریلیز کئے جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ خان کی نئی فلم ”ڈان ٹو“ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے مکالمے ”ڈان ون” کے مکالموں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے فلم میں شامل شاہ رخ خان کے گیارہ ایسے ڈائیلاگ کا انتخاب کیا ہے جو کنگ خان کے کردار کی پنچ لائن ثابت ہونگے۔ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔