تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:41

لاس اینجلز میں فلم ہوریبل باس کا پریمیئر

اے آر وائی - کھڑوس باس سے جان چھڑانے کے لئے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دوستوں کے گرد گھومنے والی کامیڈی فلم ہوریبل باس کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔



تین اداس، زندگی سے بیزار دوست اور ان کے تین کھڑوس باس۔ جنہوں نے ان کی زندگی کام کروا کروا کر عذاب کردی۔ آخرکار ایک دن ان تینوں کے صبر کا پیمانہ ہوا لبریز۔ اور انھوں نے بنا ڈالا اپنے اپنے باسز کو قتل کرنے کا منصوبہ۔ یہ منصوبہ ابھی سوچوں میں ہی تھا کہ باس کو پڑگئی اس کی بھنک اور انھوں نے ان تینوں کے خلاف کیس کردیا۔ جس کے بعد پیشیوں کا طویل سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہوریبل باس آٹھ جولائی کو ریلیز ہوگی۔ جس کا رنگارنگ پریمیئر لاس انجلس میں ہوا جس میں جنیفر آنسنٹن اوران کے ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.