4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:22
ہالی وڈ: فلم ڈارک آف دا مون نے باکس آفس لوٹ لیا
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ میں فلم ٹرانسفارمر کے تیسرے ورژن " ڈارک آف دا مون" نے دھماکا خیز ریلیز کے بعد باکس آفس لوٹ لیا۔ فلم " ڈارک آف دا مون" باکس آفس پر تین سو بہتر ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم تھری ڈی اینیمیشن کا شاندار شاہکار ہے جس میں ایک خلائی مخلوق کا انسانوں پر حملہ کرتی ہے۔
اس ہفتے اینیمیشن فلم "کارس ٹو " رہی دوسرے نمبر پر جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم ایک ہفتے میں باکس آفس پر پچیس ملین ڈالر تک کا بزنس کر جائے گی تاہم فلم ایک سو سولہ ملین ڈالرز کا بزنس ہی کرسکی۔ اور ہالی وڈ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی جولیا رابرٹس کی مزاحیہ فلم بیڈ ٹیچر۔ یہ فلم صرف تیرہ ملین ڈالرز کا بزنس کرسکی۔