6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:26
پریانکا چوپڑا فلم تیز میں آئٹم سونگ کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ فلمز میں آئٹم سونگز کیا ہٹ ہوئے ایکشن فلمز کرنےوالی اداکارہ پریانکا چوپڑہ بھی آئٹم سونگ کرنے کے لئے میدان میں کود پڑیں۔
منی اور شیلا جیسے آئٹم سانگز کی مقبولیت کے بعد تو جیسے بالی ووڈ حسیناؤں کو کامیابی کا نسخہ مل گیا ہے۔ وہ اداکارائیں جنھوں نے کبھی خواب میں آئٹم سونگ کرنے کا نہ سوچا تھا ،خود کو اس شارٹ کٹ سے ہٹ ہونے کے خواب دیکھنے لگیں اور تو اوربالی ووڈکی کھلاڑی حسینہ پریانکا چوپڑا بھی فلم تیز میں پہلی بار آئٹم سونگ کرکے بالی ووڈ کی تاریخ میں امر ہوجائیں گی۔