7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:5
دیپیکا پدوکون کے ارمان ،عامر اور سلمان کیساتھ کام کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی عصرِ حاضر کی ڈریم گرل دیپیکا پدوکون کی فلم انڈسٹری میں آمد کو کچھ ہی عرصہ گزرا ہے تاہم ان کا دماغ آسمان سے باتٰیں کرنے لگا۔
بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی دیپیکا کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اوم شانتی اوم میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ فلم بھی سپر ہٹ رہی اور قسمت کی دیوی دیپیکا پر مہربان ہوگئی۔
اس کے بعد دیپیکا کاسٹ ہوئیں اکشے ، سیف اور رجنی کانت کے ساتھ مگر اس کے باوجود ان کے ارمان پورے ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔ اب دیپیکا کا کہنا ہے کہ وہ عامر اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اور دونوں خان ان کی وش لسٹ پر سرفہرست ہیں۔