8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:15
فلم دھلی بیلی کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد
اے آر وائی - کراچی : ماردھاڑ ، غنڈہ گردی اور نازیبا ڈائیلاگز کی وجہ سے فلم دھلی بیلی کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فلم دھلی بیلی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو پہلے ایک کمرے اور پھر جرائم کی وارداتوں میں پارٹنر بن جاتے ہیں۔ عامر خان کاکہنا ہے کہ فلم مکمل طور پرنوجوانوں کے لئے بنائی گئی ہے، اس لئے اس میں آجکل کے نوجوانوں کی عکاسی کی گئی ہے۔
عامرخان کی وضاحت اپنی جگہ لیکن فلم کے مناظر اس کی نمائش میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔ ابھی عامر خان نےموضوع کے حوالے سے حکومت کو مطمئن کرکے سکون کا سانس لیا ہی تھا کہ ڈی کے بوس نے ادھم مچادیا۔۔ بات صرف گانے کی نہیں بلکہ اس کے بول اور لئیرکس کی بھی ہے جس کے بارے میں بھارت کے ایک میوزیکل بینڈ نے کاپی رائیٹ کا مسئلہ کھڑا کردیا۔
گانے کا مسئلہ ابھی سلجھا ہی تھا کہ کارز کے دہشت گردی کے مناظر پر نجی کمپنی نے کیس دائرکردیا ساتھ ہی نیپال اورکھٹمنڈو میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔۔ اس کے بعد پرتشدد مناظر اور نازیبا الفاظ کے باعث پاکستان میں بھی فلم پر پابندی عائد کرنا ہی پڑی۔