19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
برٹنی سپیئرز سونونگم کے ساتھ گیت ریکارڈ کرائیں گی
اے آر وائی - لندن : برٹنی سپیئرز سونونگم کے ساتھ گیت ریکارڈ کرائیں گی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ اپنے گیت ”آئی وانٹ اے گو“ میں بالی وڈ کا دیسی امتزاج پیدا کرنے کیلئے انہوں نے سونونگم کا انتخاب کیا ہے۔
برٹنی نے کہاکہ سونو نگم کی آواز ان کے گیت میں نئی جان ڈال دے گی۔ برٹنی نے کہاکہ سونو کی آواز میں ایسا جادو ہے جسے سننے والا اس میں کھو جاتا ہے اس لئے انہوں نے سونونگم کا انتخابات کیا ہے ۔