تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:5

اجے دیوگن دوبارہ ایکشن فلموں میں نظر آئیں گے

اے آر وائی - ممبئی : ممبئی فلم نگری میں پھول اورکانٹے سے ایکشن ہیرو کے طور پر قدم رکھنے والے اجے دیوگن سنگھام میں نظر آئیں خطرناک ایکشن میں۔



سنگھام ایک پولیس انسپکٹر کی کہانی ہے۔ اجے دیوگن انیس سو اکیانوے میں فلموں میں پھول اورکانٹے سے ایکشن ہیرو کے طورپر متعارف ہوئے اور انہوں نے آتے ہی بولی ووڈ فلموں کا ایکشن ٹرینڈ سیٹ کردیا۔ لیکن اب سے سات سال قبل قیامت میں ایکشن کرنے کے بعد اجے دیوگن نے ایکشن فلموں سے دور ہو گئے اور اس کے بعد گول مال سیریز اور دیگر کامیڈی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن بیالیس سالہ اجے دیوگن نے اپنی پرانی شناخت کو مدنظررکھتے ہوئے سنگھام میں خطرناک ایکشن دیئے ہیں۔



اجے دیوگن کاکہناہے کہ مجھے امید ہے سنگھام بطور ایکشن مووی سینما پراچھی رہے گی۔ سلمان خان کی دبنگ سے مماثلت قرار دینے پراجے دیوگن کا کہناہے کہ دبنگ کی طرح سنگھام میں میرا رول بھی وردی والے کا ہے لیکن اس فلم کا اس سے کوئی موازنہ نہیں کیاجائے۔ سنگھام جمعہ بائیس جولائی کو ریلیز ہونا متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.