تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:28

وینا ملک کے گھر چوری کے ملزم کا مقدمہ خارج

اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے گھر چوری کے ملزم اداکارہ کے ملازم کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔



اداکارہ وینا ملک نے اپنے ملازم مشتاق کے خلاف ساڑھے سولہ لاکھ کے زیورات اور پانچ لاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولیس کے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت سے اس کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا ۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا وقوعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا جبکہ وینا ملک نے بھی تفتیش میں تعاون نہیں کیا اس لیے عدالت ملزم کے خلاف مقدمہ ختم کر دے ۔



ملزم مشتاق نے عدالت میں بیان دیا کہ وینا ملک نے اسے تین ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی جب اس نے مطالبہ کیا تو اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد ملزم مشتاق کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.