تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:58

شاہد کپور اداکاری کرتے کرتے شاعر بھی بن گئے

اے آر وائی - ممبئی : فلم اسٹار شاہد کپور اداکاری کرتے کرتے شاعر بھی بن گئے۔ٹیوٹر پر انہوں نے اپنی شاعری لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ فلم موسم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد شاہد کپور ایک اور پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آج کل وہ انگلینڈ میں ہیں۔



برطانیہ میں شاہد کپور نامور انگریزی شاعر اور ادیب ولیم شیکسپیئر کے گاوٴں میں شوٹنگ کر رہے تھے۔اس دوران وہ شیکسپیئر سے بہت زیادہ انسپائر ہوئے اور انہوں نے ایک چھوٹی سی نظم لکھ ڈالی،اس نظم کو شاہد کپور نے ٹیوٹر پر بھی پیش کر دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.