1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
ایشوریا رائے شادی کی ساڑھی بیٹی کو تحفے میں دیں گی
اے آر وائی - ممبئی : ایشوریا رائے بچن نے اپنی شادی کی ساڑھی سنبھال کر رکھ لی ہے جسے وہ اپنی بیٹی کو تحفے میں دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ممبئی کے جان کار حلقوں نے بتایا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ ایشوریا رائے بچن اپنی شادی کی ساڑھی نمائش میں رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ایش کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے لئے ڈیزائنر ساڑھی کا انتخاب نہیں کیا تھا بلکہ ان کی والدہ نے عام ساوتھ انڈین ساڑھی ان کی شادی کے لئے لی تھی جسے اب پیک کر کے رکھ دیا گیا ہے اور ایش کا کہنا ہے کہ وہ یہ ساڑھی اپنی بیٹی کو گفٹ کر دیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایشوریہ کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اپنی شادی کی ساڑھی نیلا کررہی ہیں۔