2 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:35
صدام حسین کےبیٹے اور اسکے ہم شکل پر بنائی گئی فلم کا پریمئیر
اے آر وائی - لندن : صدام حسین کے بیٹے اور اس کے ہم شکل پر بنائی گئی ہالی ووڈفلم ڈیولز ڈبل کا لندن میں رنگارنگ پریمیئرہوا۔ فلم ماما میا اور این ایجوکیشنسے شھرت پانے والےاداکار ڈومینیک کوپر اور صدام حسین کے بیٹے اُدے حسین کے ہم شکل لطیف یحیٰی نے فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔
ظلم ، تشدد اور سفاکی کا پیکر ادے حسین عراقی صدر کے سب سے بڑے بیٹے ادے حسین کوکہا جاتا ہے جس کی عیاش طبیعت نے کتنوں کے گھر اجاڑ دیئے۔ صرف یہی نہیں اُدے حسین کے ہم شکل لطیف یحییٰ کو صدام کے گھر کی مخبری کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔ یہ کام اس کی جان بھی خطرے میں لے آتاہے۔ فلم ڈیولز ڈبل۔کی امریکا میں نمائش جاری ہے جبکہ دس اگست سے دنیابھر کے سنیماگھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔