3 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
سونوسود دبنگ ٹو میں اپنے ہی کیرکٹر کے جڑواں بھائی بنیں گے
اے آر وائی - ممبئی : دبنگ میں اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑنے والے سونو سود اب دبنگ ٹو میں اپنے ہی کیریکٹر کے جڑواں بھائی کا کردار ادا کریں گے۔
دبنگ میں چھیدی سنگھ کر کردار ادا کر کے سونو سود نے مقبولیت تو حاصل کی ہی مگر دبنگ ٹو میں بھی انھیں ولن کے کردار کے لیے سائن کر لیا گیا ہے۔ سونو نے دبنگ میں چھیدی سنگ کا کردار ادا کیا تھا ایک ایسا شخص جو ہر طرح کے کالے دھندوں میں ملوث ہوتا ہے۔
اب دبنگ ٹو میں سونو سود چھیدی سنگ یعنی کہ اپنے ہی کیریکٹر کا جڑواں کردار ادا کریں گے۔ دیکھتے ہیں کہ اس بار چھیدی سنگھ کامیابی کے کتنے چھید کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔