4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:58
اوپراونفرے کوفلاحی کاموں پراعزازی آسکرایوارڈ سے نوازاجائے گا
اے آر وائی - لاس اینجلس: معروف امریکی میزبان اوپرا ونفرے کوفلاحی کاموں کی وجہ سے اعزازی آسکرایوارڈ سےنوازاجائے گا۔ امریکا کی گولڈن گرل ستاون سالہ اوپراونفرے اپنے منفرد اندازمیزبانی کی وجہ سے دنیا بھر میں شھرت رکھتی ہیں۔
اوپرانے اب تک پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلمی دنیا میں شاندارکامیابی حاصل کی ساتھ ساتھ ان کے چیٹ شو اوپراونفرے شو سے جو شھرت ملی اس کا کوئی جواب نہیں۔ اوپراکوکئی بار بہترین اداکارہ کے ایوارڈسے نوازاگیا۔
اداکاری ، میزبانی اور شوقیہ گلوکاری کے علاوہ اوپرا کی جس خوبی نے موشن پکچرزاینڈسائنس نے ایوارڈسے نوازنے پر مجبور کیا ، وہ ا ن کے فلاحی کام ہیں ،جن کی وجہ سے کئی گھروں کے مسائل حل ہوئے۔ اوپرا کی ان ہی خدمات کودیکھتے ہوئے انہیں اعزازی آسکرایوارڈدیاجائے گا۔