13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:51
کترینہ کیف کو ایڈونچر بہت پسند ہے
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ کی سزلنگ بیوٹی کترینہ کیف کو ایڈونچر بہت پسند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم میں خطرناک اسٹنٹ فلم بند کروائیں ۔ ایک انٹرویو میں کترینہ نے کہا کہ ایڈونچر ان کی زندگی کا حصہ ہے ۔آج کل وہ فلموں میں چیلنج رول کر رہی ہیں۔ایک فلم میں انہوں نے ہیوی موٹر بائل چلائی تو ایک اور فلم میں اسکوبا ڈائیونگ جیسا خطرناک کام کیا۔کترینہ ایک ٹی وی شو کیلئے کشمیر کی وادیوں میں بلند پہاڑوں پر راک کلائمبنگ بھی کر رہی ہیں۔