13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:7
منا بھائی بدل گئے انسپیکٹرچتُرسنگھ کے روپ میں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکے منا بھائی اب آگئے ہیں انسپیکٹر چتُر سنگھ کے روپ میں سب کو بہلانے۔ فلم چترسنگھ ٹو اسٹارمیں سنجے دت کے مختلف بہروپ نے سب کو ہنسنے پرمجبورکردیا۔
انسپیکٹرچتُر سنگھ جن کی حماقتوں نے بھارتی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو چوروں میں خوب مقبول کررکھاہے۔ بہروپ تو ایسے بھرتے ہیں کہ چور تو چور خود پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی انہیں پہچان نہیں پاتا۔ سونے پہ سہاگہ ان کی باتیں ایسی کہ انگلیاں منہ میں دبا لیں۔ چور ڈکیٹوں سے ان کی ایسی بنتی ہے جیسے جگری یار ہوں۔مگر خود پولیس دیپارٹمنٹ میں ایسی دھاک کہ ان کے آنے کا سنتے ہی سب غائب تونہیں مگر قدموں تلے ضروربچھ جاتے ہیں۔
کامیڈی سے بھرپورفلم چتُر سنگھ ٹواسٹار کے بارے میں سنجے دت کا کہنا ہے کہ بچے ہوں یابڑے سب ہی یہ فلم خوب پسند آئے گی۔ ناول سے بنائی گئی فلم چتُرسنگھ ٹواسٹارنو اگست کو بھارتی سنیماگھروں کے پردے پر دکھائی دے گی۔
سنجے دت کے منا بھائی روپ کو تو سب نے خوب سراہا ،اب انسپیکٹر چتُر سنگھ پسند آتے ہیں یانہیں یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔