14 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51
معروف بھارتی اداکار شمی کپور چل بسے
اے آر وائی - ممبئی: معروف بھارتی ادا کار شمی کپور اناسی سال کی عمر میں چلے بسے، وہ گردے کے مرض مبتلاتھے۔ بالی ووڈ غمزدہ ہوگئی، امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمی صعنت ورسٹائل ادا کار سے محروم ہوگئی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق شمی کپور گردے کے مرض کے باعث ایک ہفتے سے ممبئی کے اسپتال میں داخل تھے۔ اور انہیں مصنوعی نظام تنفس کے زریعے زندہ رکھا جارہاتھا تاہم وہ آج صبح بھارتی وقت کے مطابق سوا پانچ بجے چل بسے۔
شمی کپور کی موت پر بھارتی فلم انڈسٹری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ معروف اداکار امیتابھ بچن کے مطابق شمی کمپور ورسٹائل، پرامید اور پیار کرنے والے انسان تھے۔ شمی کمپور نے تم سا نہیں دیکھا، دل دے کے دیکھو، جنگل، دل تیرا اور دیگر بے شمار فلموں میں کام کیا۔