تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:45

فلم دی رائزآف دی پلینیٹ آف دی اسپیس چھاگئی

اے آر وائی - نیو یارک : اب عالمی سلور اسکرین پر بندروں کا راج ہے۔فلم دی رائز آف دی پلینیٹ آف دی ایپس نمائش کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔ چار کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا۔



بندروں کی حکومت پر بنائی گئی فلم امریکہ کے بعد یورپ میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ ظلم سے بیزار بندروں نے دنیا پر حکومت کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موضوع پر بنائی گئی فلم رائز آف دی پلینیٹ آف دا ایپس نمائش کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی۔



فلم نے مجموعی طور پر اب تک چار کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا۔ صرف امریکا میں دو کروڑ پچھہتر لاکھ ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ فلم میں سلم ڈاگ ملینئر سے شہرت پانے والی فریدہ پنٹو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم مار دھاڑ، سنسنی اور رومانیت کا امتزاج ہے۔ کہا جا رہا ہے فلم نوجوان شائقین میں زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.