تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47

نصرت فتح علی خان کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اے آر وائی - سْر اور لے کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی چودہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ نصرت فتح علی خان کا خاندان تقسیم ہند کے بعد مشرقی پنجاب سے فیصل آباد منتقل ہوا۔قوالی سے گائیکی کا آغاز کرنے والے نصرت فتح علی خان کو فن موسیقی سے حد درجہ لگاوٴ تھا۔انہوں نے مسلسل ریاضت سے فنِ موسیقی میں نت نئی راہیں کھولیں۔



ان کا فن سرحدوں کا پابند نہیں تھا، ان کی گائیکی کی خوشبو ہر اس جگہ پہنچی جہاں موسیقی سے رغبت رکھنے والے موجود تھے۔انہوں نے خطے کی موسیقی میں دیسی سازوں کو موثر انداز میں استعمال کیا۔ وہ ایک جیسی بہر اور وزن سے منفرد دھنیں تشکیل دینے میں کمال رکھتے تھے۔



انگلینڈ کے پروموٹر و ارینجر پیٹر گیبریل نے ان کے بے مثال فن سے استفادہ کیا۔موسیقار اے آر رحمن نے ان کی آواز کو بھارت کے ملی ترانے وندے ماترم میں شامل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.