تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے 53ویں سالگرہ منائی

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ میڈونا آج ترپن برس کی ہو گئیں۔میڈونا سولہ اگست انیس سو اٹھاون کو امریکی ریاست مشی گن کے شہر بے سٹی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بریک فاسٹ کلب اور ایمی گروپس کے ساتھ شروع کیا۔



میڈونا نے اپنی پہلی البم انیس سو تراسی میں ریلیز کی جس کے بعد انکی کامیابیوں کا سفر شروع ہوا۔ انکے گانے، لائیک اےورجن، پاپا ڈونٹ پریچ، لائیک اے پریئر طویل عرصے تک میوزک چارٹس پر سرفہرست رہے۔ میڈونا اپنے گانے خود لکھتی ہیں۔ انکے گانوں کی تیس کروڑ سے زائد کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہو چکی ہیں۔ میڈونا نے انیس سو اناسی میں فلموں میں کام شروع کیا۔ انہیں انیس سو چھیانوے کی فلم ایویٹا کے لئے بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.