17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
میرے برادر کی دلہن کا ورلڈپریمیئر سات ستمبر کو ہوگا
اے آر وائی - دبئی : بالی ووڈفلم میرے برادر کی دلہن کا ورلڈپریمیئر سات ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ بالی ووڈہاٹ بے بی کترینہ کیف، عمران خان اورعلی ظفر اب دبئی میں بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے،یوں تو فلم میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف کاراکنگ اسٹائل شائقین کو بھاگیاہے۔ اس لئے امید کی جارہی ہے کہ کترینہ کا راک، علی ظفر کا جوک اور عمران خان کا فوک اسٹائل سنیما گھروں پر چھا جائے گا۔
فلم کے ممبئی میں پریمیئر میں بے حد کامیابی کے بعد اب دبئی میں ورلڈپریمیئر کی تیاری کی جارہی ہے۔جس کے لئے علی طفر، کترینہ کیف اور عمران خان کافی پرجوش ہیں۔