17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:40
اکشے کمار چل پڑے عامر خان کے نقشِ قدم پر
اے آر وائی - ممبئی: اکشے کمار بھی اب چل پڑے ہیں عامر خان کے نقشے قدم پر۔۔۔ اپنی ہوم پروڈکشن میں اکشے ڈانس نمبر پر پرفارم کریں گے۔ لگتا ہے اداکاری سے پروڈکشن کی طرف آنے والے اداکاروں کے لیے کیمرے کے پیچھے رہنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ دیکھا ہم نے عامر خان کی فلم "دہلی بیلی" میں جب مسٹرپرفیکٹ نے ایک آئٹم نمبر پر پرفارم کر کے بالی وڈ کو آئٹم بوائے کی امیج دی۔
اب اکشے کمار بھی چل پڑے ہیں عامر خان کے نقشِ قدم پر۔ اکشے اپنی ہوم پروڈکشن فلم اسپیڈی سنگھ میں ایک آئٹم سانگ کے لئے تیار ہیں۔ اس پرفارمنس کے لیے اکشے پہنچے ٹورنٹو اور خوب پریکٹس کی۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس سے پہلے اکشے کا اپنی فلم میں پرفارمنس دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اسپیڈی سنگھ تئیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔