17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:40
پاپا آج بھی میری گائڈنس کرتے ہیں، سونم کپور
اے آر وائی - ممبئی: کون کہتا ہے کہ ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد انیل کپور کے پاس اپنی بیٹی کے لیے ٹائم نہیں ہے۔۔۔ انیل آج بھی سونم کی اسی طرح رہنمائی کرتے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے۔ سونم کا کہنا ہے کہ ان کے پاپا انھیں ہر شعبے میں گائڈ کرتے ہیں۔ پھر چاہے انیل ہالی ووڈ میں ہوں یا بالی ووڈ میں۔ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جہاں بات آتی ہے لاڈلی بیٹی کی تو انیل سب کچھ چھوڑ کر سونم کی رہنمائی کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
سونم کا کہنا ہے کہا کہ انیل کا یہ مزاج آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے ہے۔ اپنے پاپا سے پوچھے بغیر وہ کچھ نہیں کرتیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کے کام میں بہتری آ رہی ہے۔