18 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:8
ممبئی، رام گوپال ورما پر کہانی چوری کرنے کا الزام
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کے ممتاز فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف لگا کہانی چوری کرنے کا الزام۔ پروڈیوسر شریف زبیری نے مقدمہ دائر کر دیا۔ بالی ووڈ زرائع کا کہنا ہے کہ شریف زبیری نے الزام عائد کیا ہے کہ رام گوپال ورما نے اپنی فلم" ناٹ اے لو اسٹوری" کی کہانی ان کی فلم" لو افیئر" سے چرائی ہے۔شریف زبیری نے ممبئی کی مقامی عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے .
دوسری جانب رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے لئے کسی کی کہانی کاپی نہیں کی۔ایک جیسی کہانی ہونا محض اتفاق ہی ہو سکتا ہے۔