18 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:6
لندن میں سیف اور کرینہ کی خفیہ چھٹیاں
اے آر وائی - لندن : بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے شوٹنگ سے پانچ روز کی چھٹی لے کر سیف علی خان کے ساتھ انجوائے کیا۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان لندن میں فلم ایجنٹ ونود کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس دوران سیف کی سالگرہ آ گئی۔اب سیف اور کرینہ ساتھ میں ہوں اور سالگرہ مل کر انجوائے نہ کریں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔
اس لئے بے بو نے پروڈیوسر سے پانچ روز کی چھٹی لے لی ادھر سیف کی شوٹنگ مکمل تھی اور وہ فری تھے ، اس طرح سیف اور کرینہ چھٹی منانے کسی نا معلوم مقام پر چلے گئے۔ٹھیک کہتے ہیں دوستی ہو تو ایسی۔