تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:26

سلمان خان اداکاری کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی داخل

اے آر وائی - ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ رہے ہیں اور جلد ہی ایک سپر میگا ایونٹ کریں گے۔ بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان فیشن انڈسٹری کی جانب مائل ہیں اور وہ نیو یارک کی فیشن ڈیزائنر سنجنا کے ساتھ ممبئی میں ایک میگا فیشن ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔



سنجنا کا کہنا ہے کہ یہ فیشن شو بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا فیشن شو ہوگا اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے گا۔چلیں دیکھ لیں گے کتنا بڑا شو ہوتا ہے پہلے شو ہو تو جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.